vosa.tv
Voice of South Asia!

نیدرلینڈز نوجوانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

0

نیدرلینڈزمیں مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو قرآن پاک کی توہین سے روک دیا۔دائیں بازوکے انتہاپسند افراد قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا چاہتے تھےتاہم مسلمان نوجوانوں نے انتہا پسندوں کو ایسا کرنے نہ دیا اور پولیس کا حصار توڑ کر انتہا پسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناکام کوشش کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ یورپی ممالک اس نوعیت کی حرکتوں کو روکنے کے بجائے، اسے آزادی اظہار کے بہانے اور بھی فروغ دے رہے ہیں جبکہ انہی ممالک میں غیر اخلاقی مسائل کے خلاف اٹھنے والی ہر طرح کی آواز کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.