بھارت میں سردی کی لہرکا5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی لہر نے شہریوں کو گھروں تک محدود کردیا، دہلی میں درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی جبکہ سردی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔برفانی ہواؤں کے سبب دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ این سی آر میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔پہلی بار راجستھان میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا، درجہ حرارت -0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی، پنجاب، یوپی، ہریانہ سمیت پورے شمالی ہندوستان شدید سردی کی لہر سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ ہریانہ میں بھی شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ نارنول میں درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہلی میں پارہ 3.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ یہ گزشتہ 5 سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔