vosa.tv
Voice of South Asia!

دوران پرواز دروازہ کھلنے کا ایک اور واقعہ، طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

0

شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے دروازے کھلنے کے الرٹ ملنے کے بعد فورا” ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔شکاگو جانے والے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مسافر طیارے نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔یونائیٹڈ ایئرلائنز کی فلائٹ نمبر 2434 کو دوران پرواز دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر ٹمپا بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایئربس اے319 طیارہ سرسوٹا/ بریڈینٹن بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوپہر 3:42 پر روانہ ہوا اور شام 4:35 پر ٹمپا پہنچا۔طیارہ میں 123 مسافر اور پائلٹ ٹیم کے 5 اراکین سوار تھے جنہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔یونائٹیڈ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ممکنہ تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کے لیے احتیاط کے طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کیا یہ مسئلہ دروازے سے ہی جڑا ہوا تھا تاہم ٹمپا ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ پائلٹ نے لینڈنگ کی گزارش کرتے وقت یہی وجہ بتائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.