vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک،ٹرین میں دورانِ سفر نازیباحرکات کرنے والا یہودی گرفتار

0

نیو یارک پولیس نے ٹرین میں دوران سفر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 2 روز قبل ملزم کی گرفتاری میں مدد کے لئے تصویر جاری کی تھی۔نیو یارک پولیس  84پریسنکٹ کے عملے کو  45 سے 55سال کے درمیان کی عمر کے  ملزم کی تلاش تھی  جو  دوران سفر ٹرین میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث تھا تاہم پولیس کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔ پولیس نے گزشتہ دو روز قبل ملزم کی گرفتاری میں عوام سے مدد طلب کرنے کیلئے تصویر بھی جاری کی تھی۔خیال رہے کہ 27 دسمبر  2023 کو پولیس کو  اطلاع دی گئی  کہ  ڈیکلب اور فلیٹ بش ایونیو سب وے اسٹیشن پر جنوب کی طرف جانے والی "Q” ٹرین میں سوار45 سے 55سال کے درمیان کی عمر کا شخص غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب ہوا۔ جس کے بعد نامعلوم شخص ٹرین سے باہر نکلا اور  فرار ہو گیا۔ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.