vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت اور افغانستان زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے

0

افغانستان میں 6.3 اور بھارت میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے بدخشاں اور ہندوکش کے علاقے متاثر ہوئے جب کہ دہلی اور اس کے ملحقہ علاقے بھی لرز اُٹھے۔زلزلے کا مرکز افغانستان میں 213 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زمین کی سطح سے اتنی گہرائی میں ہونے کی وجہ سے عمارتوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوا اور کسی جانی نقصان کی بھی اطلاع نہیں۔افغانستان میں زلزلے سے بدخشاں اور ہندوکش کے علاقے میں شہری گھروں سے نکل آئے اور کھلے میدان میں پناہ لی۔بھارت میں زلزلے کے جھٹکے شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں شدت 6.1 تھی۔ دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقے زیادہ متاثر ہوئے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔پاکستان میں بھی لاہور اور کشمیر کے کچھ حصوں میں بھی کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.