vosa.tv
Voice of South Asia!

سر ی لنکن صدر کی مغربی ایشیائی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات

0

سر ی  لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے مغربی ایشیائی ممالک کے سفیروں کے ساتھ اپنی ملاقات میں بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں سے تجارتی جہازوں کو بچانے کیلئے امریکی زیر قیادت کارروائیوں میں شامل ہونے کے فیصلے کو جائز قرار دیا ہے۔سر ی  لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ یہ کسی ملک کے ساتھ فوجی صف بندی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔ تجارتی جہازوں پر حملے سے عالمی تجارت متاثر ہوگی جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور سری لنکا کو بھی آخر میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا دو ریاستی حل کے لئے فلسطین نواز پالیسی پر قائم ہے۔ سری لنکا اقوام متحدہ کی حمایت کے اپنے موقف پر قائم ہےمغربی ایشیا کے سفیروں نے بھی سری لنکا کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔حوثی باغیوں کے حملوں نے آبنائے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.