شاہ چارلس کی نئے سال میں پہلی بڑی کامیابی
شاہ چارلس سوم کو نئے سال کے آغاز پر آسٹریلیا سے ایک بڑی خوشی کی خبر موصول ہوئی ہے۔آسٹریلیا نے جمہوری ریاست بننے اور شاہ چارلس کی سربراہی سے نکلنے کیلئے ریفرنڈم کروانے کے منصوبے کو ترک کر دیا۔شاہ چارلس جلد ہی آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں پہنچنے سے قبل یہ خوشی کی خبر سن کر وہ پُر سکون ہوگئے ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آئینی اصلاحات کے ایک اور ووٹ کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےجمہوری ریاست بننے اور شاہ چارلس کی سربراہی سے نکلنے کیلئے ریفرنڈم کروانے کے منصوبے کو ترک کر دیا ہے جس کے بارے میں گزشتہ سال میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ترجیح عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے اور حکومت کی توجہ اسی پر مرکوز ہے۔خیال رہے کہ ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا کے 35 فیصد عوام شاہ چارلس کی سربراہی میں رہنا چاہتی ہے جبکہ 32 فیصد عوام یہ چاہتے ہیں کہ آسٹریلیا ایک جمہوری ملک بن جائے۔