vosa.tv
Voice of South Asia!

مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عیسائی برادری پر حملوں میں اضافہ

0

ہندوستان کی عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زیادہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ 2014 میں مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں عیسائی برادری پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دہلی میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں عیسائی برادری کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے 100 افراد نے شرکت کی تھی۔ 3,200 عیسائیوں کے ایک گروپ نے اس تقریب کی مخالفت کی اور ایک بیان میں کہا کہ 2014 میں مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں عیسائی برادری پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریب کی مخالفت کرنے والوں نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی، بی جے پی، سے وابستہ لوگ عیسائی برادری پر حملے کرتے رہتے ہیں۔بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں نے تبدیلی مذہب مخالف قوانین بنائے ہیں جو کسی کے مذہب کی عبادت، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کے بنیادی حق کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔بیان میں عیسائی اسکولوں پر حملوں کے واقعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق، عیسائیوں اور عیسائیوں کے اسکولوں اور اداروں کو ہراساں کیا گیا ہے، ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا گیا ہے، انہیں بطور شہری ان کے عام حقوق سے محروم رکھا گیا ہے نیز ان کی توہین  کی گئی اور  انہیں  نشانہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.