vosa.tv
Voice of South Asia!

اچھا ہوگا کہ مسلمان مسجدیں خالی کردیں ورنہ۔۔۔

0

ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے  ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوگا کہ مسلمان مسجدیں خالی کردیں ورنہ ان کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے مسجدیں خالی نہ کی تو ہم نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا اور کتنے لوگ مارے جائیں گے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے مسلمانوں سے مبینہ طور پر مسمار شدہ مندروں کی زمینوں پر تعمیر کی گئی مسجدوں کو خالی کرنے کو کہا ہے۔ بیلگام میں ایک ہندو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کے ایس ایشورپا نے کہا کہ متھرا سمیت دو اور جگہوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک بار عدالت کا فیصلہ آجائے، آج ہو یا کل، تو ہم مندروں کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مندروں کو توڑ کر بنائی گئیں مسجدوں کو ہم کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ کے ایس ایشورپا کرناٹک میں بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ متناز‏ع بیانات دینے کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.