رنبیر کپور کی میگا ایکشن فلم ’انیمل‘ کے شائقین کیلئے نئی خوشخبری
سینما شائقین کیلئے نئی خوشخبری سامنے آگئی، اب بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ کو صرف سو روپے کے ٹکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ اعلانات سامنے آئے ہیں کہ ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے ٹکٹ کی قیمت سو روپے تک گھٹا دی گئی ہے۔بلاک بسٹر فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے۔یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اس کا مجموعی بزنس ایک ہزار کروڑ تک پہنچنے والا ہے۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا