ہیما مالنی لیجنڈری شاعر گلزار کی نئی سوانح حیات کو لانچ کریں گی
بالی وڈ کی آئیکونک اداکارہ اور سیاستدان نامور شاعر اور گیت کار گلزار کی نئی سوانح حیات کو لانچ کریں گی۔لیجنڈری فلمساز، گیت نگار اور شاعر کی نئی سوانح کو یاتندرا مشرا نے لکھا ہے اور اس کا نام ’گلزار صاحب : ہزارہاں راہیں مڑ کے دیکھیں‘ رکھا گیا ہے۔یاتیندرا مشرا نے نئی کتاب میں شاعر کے ساتھ اپنی زندگی کے پندرہ برس کے تعلقات کا تفصیل سے احاطہ کیا ہے۔کتاب لانچنگ کی تقریب میں لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ ادیب اور شاعر شین کاف نظام اور ڈائریکٹر وشال بھردواج بھی شریک ہوں گے۔نئی کتاب میں گلزار کی نوجوانی کی زندگی کو بیان کیا گیا ہے جب وہ بطور فلمساز اور گیت نگار انڈسٹری میں اپنی پہچان بنارہے تھے۔