نیپال میں شر ح خواندگی کو سو فیصد یقینی بنانے کیلیے پانچ سالہ منصوبہ تیار
نیشنل پلاننگ کمیشن نے نیپال میں شرح خواندگی کو سو فیصد یقینی بنا نے کیلیے پا نچ سالہ منصو بہ تیار کیا ہے۔حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی شرح خواندگی کو 100 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔یہ 16ویں متواتر پلان کے مسودے پر پیر اور منگل کو ہونے والی بحث میں پیش کیا گیا ہے۔نیشنل پلاننگ کمیشن کے مطابق، اس وقت پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی خواندگی کی شرح صرف 76.2 ہے۔اسی طرح، منصوبہ نے تدریسی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسکولوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کا ہدف پیش کیا ۔ اگرچہ شہری اسکولوں میں پڑھانے اور سیکھنے کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی ہے، لیکن یہ ملک بھر کے تمام اسکولوں کی پہنچ میں نہیں ہے۔انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح اب 35.9 فیصد ہے اور اسے پانچ سالوں میں بڑھا کر صد فیصد کردیا جائے گا۔این پی سی کے رکن ڈاکٹر رمیش چندر پوڈیل نے کہا کہ تاہم، مسودے میں طے شدہ اہداف کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔