vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک،کمپٹرولر بریڈ لینڈر کا فلائیڈ بینیٹ فیلڈ سے تارکینِ وطن کے ہنگامی انخلاء پر بیان

0

نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے شہری انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ پناہ کے متلاشیوں کو ان کی ترجیحی، واضح اور سادہ زبان میں یہ بتائے کہ وہ کہاں اور کب تک منتقل ہوں گے۔نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے کہا ہے کہ طوفان کے خطرات کے باوجود پناہ کے متلاشیوں کو فلائیڈ بیننٹ فیلڈ میں رکھنا بدانتظامی اور پیسوں کے ضیاع کو نمایاں کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے کہا ہے کہ نیویارک  کو پہلے سے ہی عارضی پناہ گاہ میں موجود لوگوں کیلئے عارضی پناہ گاہ تلاش کرنے کی ضرورت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ جگہ انتہائی موسم کیلئے مناسب طریقے سے ترتیب نہیں دی گئی تھی جبکہ ہمیں یقین دہانی کرائی جاتی رہی کہ لوگوں کو نقصان سے بچایا جائے گا۔ شہر میں موسم سرما میں مزید طوفانوں اور شدید موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے  جب کہ تارکینِ وطن کو 60 دنوں کی پناہ گاہ میں قیام کی حد کے نفاذ سے مزید غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔لہٰذا ہم شہری انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خاندانوں کو ان کی ترجیحی،واضح اور  سادہ زبان میں بتائیں کہ وہ کہاں اور کب تک منتقل ہوں گے جب کہ حکومتی شراکت داروں کو اس بارے میں واضح معلومات فراہم کی جائیں کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.