نیویارک پولیس قاتلوں کی تلاش میں سرگرم
نیویارک پولیس 43 اور 67 پریسنکٹ کےعملے کو15 سالہ دو گمشدہ بچوں کی تلاش ہے جو بالترتیب 22 دسمبر 2023 اور 6 جنوری 2024 کو برونکس کے علاقے سے لاپتہ ہوئے
جبکہ43 اور 46 پریسنکٹ کا عملہ بالترتیب 15 اگست 2020 کو 710 بیچ ایونیو کے علاقے میں کار میں بیٹھے شخص کو قتل کرنیوالے ملزم ، اور 5 جنوری 2024 کو کریسٹن ایونیو کے علاقے میں 61 سالہ آدمی کو چھری کے وار کر کے قتل کرنے ملزم کی تلاش ہے۔
نیو یارک پولیس 40،44 اور 104 پریسنکٹ کا عملہ بالترتیب 6 جنوری 2024، 5 جنوری 2024 اور 8 جنوری 2024 کو پیش آئے ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔جنہوں نے مختلف لوگوں کو دوران واردات سیل فون نقدی اور قیمی اشیاء سے محروم کر دیا۔
نیویارک پولیس43پریسنکٹ کے عملہ کو 4 جنوری 2024 موریسن ایونیو ساؤنڈ ویو سب وے اسٹیشن کے علاقے میں پیش آئے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے،جو 15سالہ لڑکی کی ہراسانی میں مطلوب ہے۔
نیو یارک پولیس 115 پریسنکٹ کے عملے کو 6 جنوری 2024 کو رونما ہوئے ہراسانی کے ایک اور واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے جو ناردرن بلیوارڈ اور 110 سٹریٹ کے علاقے میں 45 سالہ خاتون کے ساتھ دست درازی کے واقعے میں مطلوب ہے
نیو یارک پولیس 103 پریسنکٹ کے عملے کو 8 جنوری 2024 کو 153 اسٹریٹ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش ہے ۔
نیو یارک پولیس 108 پریسنکٹ کے عملے کو 3 جنوری 2024 براڈوے کے علاقے میں مذہبی مرکز سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہونیوالے ملزم کی بھی تلاش ہے۔واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے پو لیس نے ان کی تصاویر کے ذریعے عوام سے مدد طلب کی ہے۔