معروف صحافی مرحوم ایم شفاعت کی اہلیہ بشیر سلطانہ نیوجرسی میں سپرخاک
معروف صحافی مرحوم شیخ ایم شفاعت ایڈیٹر روزنامہ مغرب پاکستان کی اہلیہ بشیر سلطانہ کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔مرحوم صحافی شیخ ایم شفاعت کی شریکِ حیات بشیر سلطانہ نوے برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کئی روز سے علیل ہونے کے باعث لانگ آئی لینڈ کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور دو روز قبل اپنے خالقِ حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ کے شوہر مرحوم شیخ ایم شفاعت 1990 میں انتقال کرگئے تھے،شوہر کے انتقال کے بعد وہ 33 برس حیات رہیں اور اپنے بیٹے سہیل شفاعت کی پرورش بھی کی۔بشیر سلطانہ کی تدفین کے انتظامات بروکلین میں واقع الریان مسلم فیونرل سروسز نے کیے اور مکی مسجد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔مرحومہ نے ایک بیٹے سہیل شفاعت کو سوگوار چھوڑا ہے۔پاکستانی کمیونٹی نے مرحومہ بشیر سلطانہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے ۔