پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز سے ملاقات
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹ کے صدر افضل بٹ نے امیرکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین سے نیو یارک میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔دورہ نیو یارک کے موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز سے ملاقات کی اور اے پی پیک کی کمیونٹی کے لئے خدمات ، سیاسی شعور کی آگاہی اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر اے پی پیک کے ڈائریکٹر اسد چودھری ، سینئیر صحافی عظیم میاں ، ، محسن ظہیر، مجیب لودھی، آصف جمال، اور دیگر بھی موجود تھے۔