نقلی پستول سمجھ کر گن چلائی تھی،ایرک ایڈمز کی کتاب
گن چلانے کا واقعہ درست نہیں، میئر نیویارک کی وضاحت
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی کتاب میں درج اسکول میں پستول چلانے کا واقعہ درست نہیں ۔یہ وضاحت انھوں نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی ۔14 سال قبل 2009 میں نیویارک سٹی کے موجودہ میئر ایرک ایڈمز جو اس وقت ریاستی اسمبلی کے منتخب سینیٹر تھے انھوں نے ” ڈونٹ لیٹ اِٹ ہیپن ” کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی ۔گزشتہ ہفتے ایک ویب میگزین پر شائع کیے گئے آرٹیکل میں اس کتاب میں درج واقعے کے تذکرے کے بعدایک بار پھر زبان زدِ عام ہے۔ سٹی ہال میں میئر ایرک ایڈمز نے اپنی انتظامیہ کے سینئر عہدیدران کے ہمراہ ہفتہ وار پریس کانفرنس کی۔ میئر نے تارکینِ وطن کی آمد سمیت دیگر شہری مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر میئر سے سوال کیا گیا کہ ان کی لکھی گئی کتاب میں ایک واقعہ درج ہے کہ جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے تو ایک دن اُن کا دوست پستول لے آیا، ایرک ایڈمز سمجھے کہ پستول نکلی ہے اور اپنے دوست سے گن لے کر گولی چلای دی لیکن خوش قسمتی کسی کو گولی نہ لگی، میں ڈر گیا اور فوراً وہاں سے بھاگ گیا۔اس سوال کے جواب میں میئر نے کہا کہ ان کے شریک مصنف کو کئی غلط فہمی ہوئی ہے، دراصل یہ کتاب کبھی اشاعت کے لیے بھیجی ہی نہیں کیونکہ یہ پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گزری ہی نہیں ۔میئر اور ان کے ترجمان نے اس بات کی نشا ندہی نہیں کی کہ کتاب کی تصنیف میں ان کے ساتھ شریک مصنف کون ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ میئر نے پبلشر سے پہلے ہی رابطہ قائم کرلیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب کتاب کو واپس اٹھوایا جائے۔