اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے رکن کو قتل کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت بھی شہریوں کیلیے غیر محفوظ بن گیا ۔نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے سنی علما کونسل پاکستان کے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کو قتل کردیا ایک شخص زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق علامہ مسعود الرحمان مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔پولیس کے مطابق مولانا مسعودالرحمان عثمانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا