vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیموکریٹک پارٹی سے مسلمان امیدوار ڈاکٹر آدم حماوی کےاعزاز میں میٹ اینڈ گریٹ

0

امریکا میں  پرائمری الیکشن   کا وقت قریب  آتے ہی  انتخابی  گہما  گہمی بڑھنے گی ۔کانگریس کے لیے  ڈیموکریٹک پارٹی سے مسلمان امیدوار ڈاکٹر آدم حماوی کےاعزاز میں میٹ اینڈ گریٹ اور فنڈ ریزنگ ڈنراہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر آدم حماوی نے عوام دوست  اور فلاحی منصوبوں  پر مشتمل  اپنا منشور پیش کردیا۔

ریاست  نیو جرسی کے ڈسٹرکٹ 12 سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ  پرمسلمان  امیدوار ڈاکٹر آدم حماوی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ناساو کاونٹی  میں  مارکی  آن براڈ وے  میں فنڈ ریزنگ ڈنر  کا انعقاد کیا گیا۔تقریب    کی میزبانی ڈاکٹر مجاہد سعید، عدنان بخاری اور ونسنٹ ورٹوچیو نے کی۔ باقائدہ آغاز  تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔۔میٹ اینڈ گریٹ میں مختلف شعبو ں سے وابستہ  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں  شخصیات شریک ہوئیں ۔تقریب کے دوران ڈاکٹر آدم حماوی نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ کانگریس میں پہنچ کر صحت کی سہولیات کی بہتری اور بیرونی جنگوں کے بجائے عوامی بجٹ کو مقامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے لیے کام کریں گے۔اکٹر آدم حماوی ایک سابق امریکی فوجی سرجن ہیں جنہوں نے عراق جنگ میں خدمات انجام دیں۔ اس بار انھیں اپنی  مہم کے نعرے ہیلتھ  کیئر ناٹ  بومبز کی  بدولت مختلف ترقی پسند اور کمیونٹی تنظیموں کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔کانگریس  امید وار ڈاکٹر حماوی  نےغزہ میں اپنے  طبی مشن کے تجربات بھی شیئر کیے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔تقریب کے  منتظمین ا ور سیاست سے وابستہ  افراد نے ڈاکٹر حماوی سے ان کے سیاسی منشور اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔مقررین نے توقع  ظاہر کی کہ  ڈاکٹر حماوی  منتخب ہو کر کانگریس میں موثر آواز  بنیں   گے۔تقریب کے اختتام پر عدنان بخاری  نے مہمان ِ  خصوصی  اور تمام شرکا سے  اظہار ِ تشکر کیا۔واضح رہے کہ نیو جرسی میں پرائمری انتخابات آئندہ ماہ2 جون  کو ہوں گے، جس کے لیے ڈاکٹر حماوی کی مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.