vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ: غیر ملکی ویٹرنری ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق نئی ہدایات جاری

0

برطانیہ کی ایک بڑی ویٹرنری تنظیم نے غیر ملکی ویٹرنری ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نئی رہنمائی جاری کر دی ہے، جس میں ویزا قوانین، اخراجات اور درخواست کے طریقہ کار سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ اقدام حالیہ امیگریشن پالیسی میں تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ افراد کو واضح رہنمائی مل سکے۔نئے قواعد کے تحت امیگریشن اسکلز چارج میں اضافہ، انگریزی زبان کے تقاضوں کو سخت کرنا اور ویزا فیس میں اضافہ شامل ہے۔ ان تبدیلیوں پر ویٹرنری شعبے سے وابستہ افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے پہلے سے موجود افرادی قوت کی کمی مزید بڑھ سکتی ہے۔جاری کردہ رہنمائی میں ویزا کے اخراجات، درخواست دینے کے مراحل، کم از کم تنخواہ کی شرائط، اسپانسرشپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ اور ملازمت تبدیل ہونے یا ختم ہونے کی صورت میں درپیش صورتحال جیسے اہم سوالات کے جواب شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ویٹرنری خدمات کا بڑا حصہ غیر ملکی ماہرین پر مشتمل ہے، اس لیے نئے قوانین کو سمجھنا ضروری ہے۔ اس رہنمائی کا مقصد ڈاکٹروں اور اداروں کو سادہ اور واضح معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نئے نظام کے مطابق بہتر طور پر کام کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.