vosa.tv
Voice of South Asia!

مظاہرین نے احتجاجا امریکی سیکرٹری خارجہ کی گاڑی پر لال رنگ  اچھال دیا

0

فلسطین کی حمایت میں مظاہرین انٹونی بلنکن کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور جب بلنکن کی گاڑی باہرنکلی تو مظاہرین نےگاڑی کے راستے میں لال پینٹ انڈیل دیا۔فلسطینی جھنڈے پہنے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور امریکا کو ساتھ دینے پرجنگی مجرم قرار دیا۔مظاہرین نے امریکی سیکرٹری خارجہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کا خون بہانا بند کیا جائے اور اس جرم میں اسرائیل کے ساتھ دینے کا سلسلہ روکا جائے۔غزہ میں تقریباً 20 لاکھ افراد میں سے 80 فیصد سے زیادہ اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ اب تک، اسرائیلی فورسز شمال میں رہائشیوں کو اپنے پڑوس میں واپس جانے سے روک رہی ہیں، یہاں تک کہ اسرائیل نے غزہ سے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.