vosa.tv
Voice of South Asia!

جڑواں بچے ہیں اور جڑواں نہیں بھی

0

جڑواں بچوں  کی پیدائش میں چند منٹ یا کچھ گھنٹوں کا فرق معمولی  بات ہے ۔مگر کیا ایسا ممکن ہے کہ جڑواں بچوں کی سالگرہ میں ایک ماہ اور ایک سال کا فرق  آجائے ۔  امریکا میں سالِ نو  کے آغاز پر  دو شادی  شدہ جوڑوں  کے  ہاں  جڑواں  بچوں کی  ولادت  ہوئی ، لیکن دلچسپ  بات یہ ہے کہ ان دونوں   خاندانوں  کے جڑواں  بچوں کی  پیدائش میں 3 سے  40 منٹ کا  فرق آیا  اور یوں  سال بد ل گیا ۔ریاست کنیکٹیکٹ کے یل نیو ہیوین اسپتال میں مائیکل اور عالیہ کیومی مورس کے ہاں 31 دسمبر 2023ء کو رات 11بجکر 59 منٹ پر پہلے بچے سیون مورس کی پیدائش ہوئی اور پھر کچھ ہی لمحوں بعد اس کی چھوٹی بہن سولی مورس کی پیدائش 1 جنوری 2024ء کو رات 12بجکر 02 منٹ پر ہوئی۔دوسری طرف  ریاست نیو جرسی میں مرچنٹ وِل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے ایو اور بیلی کے ہاں 31 دسمبر 2023ء کو رات 11بجکر 48 منٹ پر بیٹے عذرا کی  پیدائش ہوئی اور پھر اس کے چھوٹے بھائی ایزکیل کی1جنوری 2024ء کو رات 12بجکر 28 منٹ پر ہوئی۔ تکنیکی   اعتبار  سے دیکھا جائے تو ان جڑواں بچوں کی پیدائش میں کا دن ،مہینہ اور سال  سب  تبدیل ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے مگر جڑواں بچوں کی پیدائش کی تاریخ اور سال کے مختلف ہونے کے امکانات بہت ہی کم یعنی نہ ہونے کے برابر سامنے آتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.