vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل کے خلاف کیس مقرر ہونے پر ترکیے۔جنوبی افریقہ کا مشکور

0

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی دائر درخواست کا ترکیے کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترک وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کا قتلِ عام کیا، غزہ میں قتل و غارت گری کرنے والوں کو عالمی قوانین کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو جائے گا، توقع ہے کہ عدالت اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے ایک عبوری حکم امتناع جاری کرے گی۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ گزشتہ ماہ دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔اس حوالے سے جنوبی افریقی اہلکار نے بتایا کہ جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنے والے وکلاء سماعت کی تیاری کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.