vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد103،ایران نے بدلہ لینے کا اعلان

0

ایران میں قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب زور دار دو دھماکے ہوئے جس کی گونج دور تک سنائی گئی ،دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم  درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں  کو مرد خانے منتقل کیا گیا جبکہ  زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کرنے کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ،ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکے ہوئے ۔یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ٹی وی پر بتایا گیا کہ ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے سربراہ کی قبر کے قریب پیش آنے والے ’اس واقعے میں کم از کم 20 افراد مارے گئے ہیں۔قاسم سلیمانی 2020 میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.