vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن،ایران دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے،امریکہ

0

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔ داعش ماضی میں بھی ایسے حملے کرتی رہی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکے داعش کے حملوں سے ملتے جلتے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ داعش ماضی میں بھی ایسے حملے کرتی رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 170 زخمی ہو گئے تھے۔  دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں۔ایران سمیت خطے کا کوئی بھی ملک یا گروپ موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دھماکوں میں امریکا یا اسرائیل ملوث نہیں ہیں اور اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.