vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں جرائم کی وارداتیں ، پولیس نے مشتبہ ملزمان کی تصاویر جاری کردی

0

نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ  نے شہر کے مختلف علاقوں میں  ہونے والی چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث مطلوب افراد کی تلاش کے لئے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔نیو یارک سٹی کے66 پریسنکٹ کی حدود میں ایک نامعلوم شخص اسٹیبلشمنٹ کے سائیڈ پینل کو زبردستی توڑ کر 560 کونی آئی لینڈ ایونیو میں داخل ہوا۔ ملزم نے اسٹیبلشمنٹ سے متعدد سامان  بھی نکالااور  واقعے کے فوری بعد فرار ہو گیا۔

اس نوعیت کے  چار واقعات مختلف تاریخوں میں رونما ہونے  کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ نیو یارک سٹی کے 43 پریسنکٹ حدود میں9دسمبر 2023 بروز ہفتہ، تقریباً ساڑھے گیارہ  بجےپولیس کو اطلاع دی گئی کہ ، ایک 49 سالہ شخص ایلس ایونیو اور ہیو میئر ایونیو کے قرب و جوار میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد اس کے قریب پہنچے، جنہوں نے  اسلحے کے زور پر  اس کے گلے سے سونے کی زنجیر اتاری اور سفیدرنگ کی سی کلاس مرسڈیز بینز میں نامعلوم سمت  کی طرف فرار ہوگئے۔نیو یارک سٹی کے 43 پریسنکٹ کی حدود میں3  دسمبر 2023 بروز اتوار تقریباً پانچ بج کر چالیس منٹ پرپولیس کو اطلاع دی گئی کہ 1687 کروز پلیس کے سامنے، ایک 44 سالہ شخص سےمسلح ملزم اس کا پرس اور بینک کارڈ چھین کر فرار ہو گیا۔ملزم کاحلیہ درمیانے رنگ کے ایک مرد کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جس کا قد تقریباً 5’8 انچ ہے۔ ہلکی مونچھیں اور اس کے بائیں ہاتھ پر ایک بڑا دکھائی دینے والا ٹیٹو ہے جس میں حروف کے ساتھ گھڑی دکھائی دیتی ہے۔

نیو یارک سٹی 121 پریسنکٹ کی حدود میں جمعہ 29 دسمبر 2023 کو تقریباً دو بج کر چالیس منٹ پر پولیس کو اطلاع گئی کہ ، ایک 34 سالہ مرد نوم ایوینیو 460 پر موجود تھا جب ایک نامعلوم شخص سے  زبانی جھگڑے کے بعد اس کی  ہاتھا پائی ہوئی ۔ملزم نے دوران جھگڑا چاقو نکالا اور  متاثرہ شخص کے  پیٹ میں چھرا گھونپ کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ  شخص کو اسٹیٹن آئی لینڈ یونیورسٹی ہسپتال-نارتھ کیمپس لے جایا گیا۔واقعے میں ملوث ملزم کو درمیانے رنگ کے، تقریباً چھ فٹ، پتلی ساخت کے ساتھ ایک مرد کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جسے آخری بار کالے رنگ کی جیکٹ پہنے دیکھا گیا تھا جس میں نیلے رنگ کے ہڈ والی سویٹ شرٹ، سرمئی سویٹ پینٹس اور کالے جوتے تھے۔

نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ 60 پریسنکٹ کی حدود میں اتوار 17 دسمبر 2023 کو تقریباً تین بج کر اٹھائیس منٹ پرپولیس کو اطلاع  موصول ہوئی کہ  2913 سرف ایونیو کے سامنے 43 سالہ شخص کا مسلح ملزم سے  جھگڑا ہوا ہے،

  ملزم نے متاثرہ  کو  پیٹ میں گولی  ماردی، زخمی شخص کو فوری طور پر بروکلین کے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہان اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واقے میں ملوث ملزم  کو درمیانی رنگت، تقریباً  چھ فٹ ایک  انچ قد کے ساتھ، درمیانی ساخت  کا مرد  بیان کیا گیا ہے۔ جسے آخری بار سفید ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا،ملزم نے ایک سیاہ بیس بال ہیٹ، نیلی جینز، چشمہ، داڑھی، اور دونوں بازوؤں پر ٹیٹو بنوایا ہوا تھا۔دوسری جانب نیویارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ عوامی بے حیائی کے واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف  عوام سے اس کی شناخت اور اس کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں مدد طلب کر رہا ہے، واقعہ مڈ ٹاؤن ساؤتھ پریسنکٹ/ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 1 کی حدود میں پیش آیا تھا۔جمعرات، 28 دسمبر 2023 کو، تقریباً دس بج کر پچاس منٹ پر پولیس کو رپورٹ موصول ہوئی کہ  ایک 20 سالہ خاتون، شمال کی طرف جانے والی ٹرین میں بیٹھی تھی جو 42 ویں اسٹریٹ – برائنٹ پارک سب وے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔ متاثرہ نے ٹرین میں سوار ایک نامعلوم شخص کو فحش حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔ اس فرد کو آخری بار شمال کی طرف جانے والی ایف ٹرین پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ملزم  کو گہرے رنگ، پتلی ساخت کے ساتھ تقریباً 6 فٹ لمبا مرد بتایا گیا ہے۔ جسے آخری بار کالے رنگ کی سویٹ شرٹ، رنگین سویٹ پینٹس اور ملٹی کلر اسنیکرز پہنے دیکھا گیا تھا۔

نیو یارک سٹی 48 پریسنٹ کی حدود میںجمعہ 29 دسمبر 2023 کو تقریباً دو بجے ایسٹ 187 اسٹریٹ اور بیومونٹ ایونیو کے قرب و جوار میں واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے اندر ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آیا،  19 سالہ متاثرہ خاتون کی ملاقات ایک نامعلوم شخص سے ہوئی جسے وہ ڈیٹنگ ایپ پر  ملی تھی،  نامعلوم شخص متاثرہ کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور  چاقو کے زور پرسیل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے ان واقعات کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص کو NYPD کی کرائم سٹاپرز ہاٹ لائن پر مطلع کرنے کی درخواست کی ہے۔ معلومات دینے والے کا نام صیغہء راز میں رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.