vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی منی پور دوبارہ جل اٹھا

0


بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں چار مسلمانوں کے مارے جانے  کے بعد تشدد کی تازہ وارداتیں ہوئی ہیں جن میں کم از کم سات سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔گزشتہ سال تین مئی سے جاری نسلی فساد میں پہلی بار مسلمانوں کی اموات ہوئی ہے۔ مسلم آبادی میں اب تک امن و امان تھا۔ وہ فساد میں ملوث میتی اور کوکی برادری میں سے کسی کی بھی طرفداری نہیں کر رہے تھے۔ اس کے برعکس انھوں نے بے گھر ہو جانے والے بہت سے لوگوں کو پناہ دے رکھی تھی۔میدانی علاقوں میں آباد ہندو آبادی ’میتی‘ اور پہاڑی علاقوں میں آباد مسیحی آبادی ’کوکی‘ کے درمیان نسلی فسادات میں درجنوں افراد مارے اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ بے امنی کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔ منی پوری مسلمانوں کو ’میتی منگل‘ کہا جاتا ہے۔ وہ مجموعی آبادی کا آٹھ فی صد ہیں اور امپھال وادی کے قرب و جوار میں آباد ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور اکثریتی میتی ہندو برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ تاحال ان میں سے کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.