بھارتی ریاست کرناٹک میں کرونا سے 3افراد جان کی بازی ہار گئے
بھارت کی وزارتِ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ نئے کورونا ویریئنٹ جے این ون کے بارے میں بدحواس نہ ہوں مگر ریاستی اقدامات لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں۔کرناٹک میں جے این ون سے تین اموات ہوچکی ہیں۔ ملک بھر میں ہزاروں بیمار افراد میں جے این ون کی واضح علامات ہیں تاہم حکومت کیس رجسٹر کرکے انہیں جے این ون کا باضابطہ تسلیم کرنے سے گریز کر رہی ہٰے۔ بظاہر اس کا مقصد لوگوں کو خوف میں مبتلا ہونے سے روکنا ہے۔ے این ون کے درجنوں کیس سامنے آمنے پر وزارتِ صحت نے ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بیشتر ریاستوں میں جے این ون کے کیس تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ اس حوالے سے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ ماسک لگائیں، ویکسین لیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔کرناٹک کی حکومت نے لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ علامات نمایاں ہوں تو خود کو گھر میں الگ تھلگ رکھیں اور ملنے ملانے سے گریز کریں۔بھارت میں جے این ون کا پہلا کیس جنوبی ریاست کیرالا میں سامنے آیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ جے این ون اب تک کم و بیش 45 ممالک میں نمودار ہوچکا ہے۔ ان میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، چین اور چند یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ چین کے کئی شہروں میں لوگ پراسرار قسم کے بخار میں مبتلا پائے گئے ہیں۔