vosa.tv
Voice of South Asia!

ہندو دھرم کوئی مذہب نہیں کے بیان پر قائم ہوں۔ سوامی پرساد موریہ

0

بھارتی سماج وادی پارٹی کے لیڈرسوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ ہندو دھرم کے بارے میں ان کے ریمارکس کو خواہ مخواہ اچھالا جارہا ہے۔سوامی پرساد موریہ کا تعلق سماج وادی پارٹی ہے جو سوشلزم کے نظریے کی حامل ہے۔ پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے پارٹی کے سرکردہ رہنما سوامی پرساد موریہ کو ہندو دھرم سے متعلق کوئی بھی متنازع بیان دینے سے روکا تھا تاہم موریہ نے ان کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔سوامی پرساد موریہ نے دو دن قبل کہا تھا کہ ہندو دھرم نام کا کوئی مذہب ہے ہی نہیں۔ یہ محض دھوکا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی انوکھی بات نہیں کہی۔ بھارت میں ہندوئوں کے سب سے بڑے نجات دہندہ کی حیثیت سے خود کو متعارف کرانے والے وزیر اعظم نریندر مودی بھی کہہ چکے ہیں کہ ہندو مت کسی دھرم کا نہیں بلکہ بھارت کی حدود میں پائی جانے والی طرزِ زندگی کا نام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.