vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں 2ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہونے پر پاکستانی شہری کے اوسان خطا ہوگئے

0

سعودی حکومت نے غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر دو ہزار ریال کے بھاری جرمانے کا اعلان کیا اور اعلان ہوتے ہی حسب توقع ایک پاکستانی جرمانے کی زد میں آگیا۔سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی) نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ شاہراوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، سڑک پار کرنے اور اہلکار کے فائن کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔لائف ان سعودی عربیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ غیر نامزد جگہ سے ہائی وے عبور کرنے پر 2000 ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.