انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا طریقہ کار موجود ہے، انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی قانون میں کوئی شق نہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے، ریاست کے خلاف کام کرنے والی آرگنائزیشنز اس ڈیٹا کا غلط استعمال کر سکتی ہیں۔