vosa.tv
Voice of South Asia!

افغانستان:50 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب

0

افغانستان میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی  جس میں 50 جوڑے نئے بندھن میں بندھ گئے۔غربت زدہ ملک افغانستان میں روائتی شادیوں میں استطاعت سے بڑھ کر کیے جانے والے اخراجات کو کم کرنے کے لیے  شادیاں کسی اجتماعی تقریب میں منعقد کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔شادیوں کی یہ اجتماعی تقریب اگرچہ کابل کے درجنوں شاندار شادی ہالز میں سے ایک میں ہوئی لیکن اس میں قدرے سادگی کو ملحوظ رکھا گیا تھا۔افغانستان میں 2021 میں جب سے طالبان اقتدار میں واپس آئے ہیں، شادیوں کی تقریبات اب کم اہمیت کا معاملہ بن گئی ہیں کیوں کہ طالبان نے ڈانس اور میوزک کو غیر شرعی قرار دے کر ان پر پابندی عائد کر دی ہے ۔نئے شادی شدہ جوڑوں کی رخصتی کے لیے کاروں کو سبز پٹیوں اور سرخ پلاسٹک کے پھولوں سے دل کی شکل دے کر سجایا تھااس تقریب کا انعقاد ایک تنظیم، سیلاب فاؤنڈیشن نے کیا تھا اور اس نے ہر جوڑے کے لیے 1600 ڈالر کے مساوی عطیہ دیا تھا، جو دنیا کے ایک غریب ترین ملک میں ایک بڑی رقم ہے۔نئی شادی شدہ زندگی کی شروعات کرنے والے ہر جوڑے کو، ایک کیک،ایک قالین ، کمبل اور کچھ گھریلو سازو سامان کے سمیت ضروری اشیا کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.