vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی فوج کا عراق میں عسکری تنظیم کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ

0

امریکہ نے عراق میں اپنے کئی فوجیوں پر ڈرون حملے کے بعد خلیجی ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔امریکی حکام نے بتایا ہے کہ فضائیہ نے جوابی کارروائی کے دوران عراق میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔عراق میں امریکہ کے فوجیوں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا تھا جب کہ دو اہلکاروں کو معمولی زخم آئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ہدایات کی روشنی میں فوج نے فضائی کارروائی کی جس میں ممکنہ طور پر کتائب حزب اللہ کے عسکریت پسند مارے گئے  ہیں جب کہ اس عسکری گروہ کی متعدد تنصیبات بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔امریکہ کی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملے ان عناصر کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے جو کہ عراق اور شام میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ان کے بقول فضائی حملوں کا مقصد ان عناصر کی اس طرح کی مزید کارروائیوں کی استعداد کا خاتمہ کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.