vosa.tv
Voice of South Asia!

سال 2023ء میں ایک لاکھ سے زائد تارکینِ وطن نے نیویارک سٹی میونسپل کارڈز وصول کئے

0

ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد تارکینِ وطن نے نیویارک سٹی آئی ڈی کارڈز حاصل کرلئے۔ گزشتہ سال 15 دسمبر تک یہ تعدادبیاسی ہزار تھی۔نیویارک سٹی میونسپل کارڈز کو ذاتی شناخت اور تصدیق کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں صحت، مالی لین دین، روزگار،بچوں کیلئے اسکول کے اندراج سے لے کر مقامی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔تازہ ترین اعدادشمار کے مطابق سال 2023ء کے اختتام تک میونسپل کارڈز کے حصول میں پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے کیوں کہ 2023ء میں ریکارڈ تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد تارکینِ وطن نے میونسپل کارڈز حاصل کئے ۔یہ تعداد 15 دسمبر 2022ء مین بیاسی ہزار پچیاسی تھی۔میئر ایرک ایڈمز کے دفتر کا کہنا ہے کہ این وائے سی آئی ڈی کارڈ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنا سٹی انتظامیہ کے نئے آنے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے "آل ہینڈ آن ڈیک اپروچ” کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.