vosa.tv
Voice of South Asia!

ہماری دھڑکنیں بیت اللحم کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس

0

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی تقریب ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی۔پوپ فرانسس نے کہا کہ  انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے اور ہماری دھڑکنیں بیت اللحم کے ساتھ ہیں۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ فلسطین ، اسرائیل اور یوکرین کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں ۔بیت اللحم شہر تقریباً ویران ہے اورہر مسیحی دل گرفتہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں خوشی منانے کی کوئی خواہش باقی نہیں۔مسیحی برادری بیت اللحم  کو حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش قرار دیتی ہے اور ہر سال یہاں کرسمس کا بہت بڑا جشن منایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے سیاح بھی شریک ہوتے ہیں لیکن اس سال فلسطین میں بسنے والے مسیحی بھی غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ تخریب کاری پر درد اوررنج میں مبتلا ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں گرجا گھروں کے سربراہان نے غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری اور محاصرے کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیلئے کرسمس کی تقریبات سادگی سے منانے پر زور دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.