vosa.tv
Voice of South Asia!

وزارت کھیل نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کو معطل کردیا

0

بھارتی وزارت کھیل نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کو معطل کر دیا اور نو منتخب صدر سنجے سنگھ کے تمام فیصلوں پرپابندی عائد کر دی۔وزارت کھیل نے  جاری ایک بیان میں کہا کہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سنجے کمار سنگھ کی طرف سے 21 دسمبر کو جونیئر قومی مقابلے اس سال کے اختتام سے قبل شروع کرانے کا فیصلہ قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح پہلوانوں کو کم از کم 15 دن پہلے فیصلے سے آگاہ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنی تیاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے ایگزیکٹو کمیٹی کرتی ہے۔ تجویز کو کمیٹی کے سامنے زیر غور لانا ضروری ہے۔ انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے آئین کے آرٹیکل گیارہ کے مطابق میٹنگ کے لیے 15 دن کا نوٹس دینا لازمی ہے۔ ہنگامی میٹنگ کے لیے بھی کم از کم سات دن پہلے نوٹس دینا پڑتا ہے۔وزارت نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نو منتخب ادارہ سابقہ ​​عہدیداروں کے کنٹرول میں ہے اور اسپورٹس کوڈ کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔
Christmas celebrations/Sameen

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.