vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں ہیومن ریسورس اینڈ لیبر سروسز ایکسپو کا آغاز ہوگیا

0

سعودی عرب میں ہیومن ریسورس اینڈ لیبر سروسز ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور دیگر پاکستانی پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ،نمائش میں سعودی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں چار روزہ ہیومن ریسورس اینڈ لیبر سروسز ایکسپو میں مختلف ممالک کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ پاکستان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھی سٹال لگایا گیا ہے اس کے علاوہ گیارہ دیگر پرائیویٹ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں جن کا افتتاح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز جواد سہراب ملک نے سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر حکام کے ہمراہ کیا جبکہ اس موقعہ پاکستانی ریکورٹمنٹ کمپنیز اور سعودی کمپنیزکے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر سائن بھی کیے گئے اس موقعہ  پر وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک اور سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب کی جانب سے ایکسپو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی ہنر مندوں اور ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کا موقع میسر آئے گا اور جس تیزی کے ساتھ سعودی عرب میں ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے اس میں پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد کو ملازمتوں کے مواقعے میسر آئیں گے پاکستانی پرائیویٹ ریکورٹمنٹ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی ایکسپو کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ہنر سیکھیں اور پڑھے لکھے نوجوان سعودی مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہتر مواقعوں سے فاہدہ اٹھائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.