نیویارک کی شہری حکومت کو 7ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی غیر معمولی آمد سے شہری انتظامیہ کو جنوری میں سات ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ بحران پر قابو پا نے کے لئے اخراجات میں کمی اور مختلف شعبوں کے فنڈز میں کٹوتیاں کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں ایتھنک میڈیا نمائندگان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔میئر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز نے مختلف کمیونٹی میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ موجودہ حالات میں بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے ہمیں ریاستی اور وفاقی حکومت سے مدد کی ضرورت ہے لیکن فی الحال امداد کی کوئی اؐمید نظر نہیں آرہی اس لیے ہم نے کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں جن میں سروسز اور اخراجات میں کٹوتیاں شامل ہیں ۔میئر نے ایتھنک میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی دو سالہ کار کردگی بھی سامنے رکھی اور بتایا کہ کس طرح کورونا میں کھوئی ہوئی ملازمتیں بحال ہوئی اور رہائشی بحران پر قابو پایا۔پناہ گزینوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب ہم مزید مدد کرنے کے قابل نہیں ۔اس موقع پر میئرایڈمز کی انتظامیہ کی طرف سے دو سال کے دوران شہر کی کے لیے کیے گئے اقدامات اور اس کے نتائج پر مبنی مختصر ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی۔