سری لنکا کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت
سری لنکا کی پولیس کرسمس کے پیش نظر اتوار اور پیر کو گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کو اضافی سکیورٹی فراہم کرے گی۔محکمہ پولیس کے ترجمان نہال تھلڈووا نے کہا ہے کہ پادری کسی بھی سیکورٹی کے معاملات میں مدد کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اضافی سیکورٹی کے لیے گرجا گھروں کے قریب فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔تھلڈووا کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں ایسٹر سنڈے کے تخریب کارانہ حملوں کے بعد سے مذہبی اداروں کے قریب سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے، کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں جانے سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔2019 میں ہوئے دھماکوں میں 260 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں ملک کے تین گرجا گھروں اور تین لگژری ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔