vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت سے بجلی کا10سالہ معائدہ سنگ میل ثابت ہوگا،نیپالی وزیراعظم

0

وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پراچندا’ نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے درمیان طویل مدتی توانائی کا معاہدہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورے کے دوران دستخط کیا جائے گاجودونوں ممالک کے درمیان ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔مئی جون میں وزیر اعظم پشپا کمل دہل کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک نے ایک طویل مدتی بجلی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت بھارت 10 سالوں میں نیپال سے 10,000 میگا واٹ درآمد کرے گا۔ اس وقت باضابطہ معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے تھے۔ اب دونوں ممالک نے طویل مدتی بین حکومتی بجلی کی تجارت کے معاہدے کو رسمی شکل دینے کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے نیپال کے دورے کے دوران دستخط کرینگے۔ بجلی سب اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم پشپا کمل دہل  نے کہا کہ جلد ہی ہم بھارت کے ساتھ طویل مدتی توانائی کے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد بھارت کو بجلی برآمد کرنا ہے۔ نیپال اور بھارت کے درمیان وسط مدتی اور طویل مدتی توانائی کے تجارتی معاہدے پر کھٹمنڈو میں دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس کے لیے سینئر بھارتی حکام بھی کھٹمنڈو پہنچ رہے ہیں۔ 25 سالہ طویل مدتی معاہدے کا آغاز اس وقت ہوا جب وزیر اعظم دہل نے 31 مئی سے 3 جون کے درمیان بھارت کا دورہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.