vosa.tv
Voice of South Asia!

کرسمس کی خریداری کے دوران فلسطین میں جنگ بندی کے لئے احتجاج

0

نیو جرسی کے علاقے ایڈیسن میں واقع   مینلو پارک مال میں  کرسمس ایو کے موقع پر  فلسطین میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے ایڈیسن  میں مسلم کمیونٹی  نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے  اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مینلو پارک مال میں جمع ہو  کرسمس ایو کے موقع پر  اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نےہاتھوں میں  بینرز  بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ بندی،فرقہ پرستی کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین  نے فلسطین کے لیے آزادی اور امن کے  حق میں نعرہ بازی بھی کی۔القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کی صبح ایک حملہ کیا،  جواب میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کے مقدس اقدار کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں کا جواب دینے کے لیےاسرائیلی فوج نے شدید فضائی حملے اور  بمباری شروع کردی۔بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں افراد مارے جا  چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.