vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا میں گزشتہ 6 ماہ میں فلاحی پروگرام کیلئے 160 ملین امریکی ڈالر خرچ

0

سری لنکا  کے وزیر خزانہ شیہان سیماسنگھے نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں نئی متعارف کرائی گئی ایس ویسوما فلاحی اسکیم کیلئے اہل 1اعشاریہ 4 ملین سے زائد ضرورت مند خاندانوں کو 160 ملین امریکی ڈالر فراہم کئے گئے۔سری لنکا  کے وزیر خزانہ شیہان سیماسنگھے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف ماہ دسمبر میں 27 ملین ڈالراہل ضرورت مند خاندانوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔ جس سے  مستفید ہونے والوں میں تین لاکھ سے زائد خاندان انتہائی  متو سط  طبقے سے  تعلق ر کھتے ہیں ۔علاوہ ازیں حکومت سال کے اختتام پر پروگرام کا ازسرنو جائزہ لے گی اور جنوری 2024 میں درخواستوں کے نئے دور کا آ غا ز  کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے مالی سال 2024ء کے اپنے حالیہ بجٹ میں ایس ویسوما سماجی بہبود کے پروگرام کیلئے 628.8 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.