vosa.tv
Voice of South Asia!

الراعي گروپ آف کمپنیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے اعزاز میں عشائیہ

0

سابق صدر آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب و معروف کاروباری ، سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی إحسان دانش کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں معروف کاروباری شخصیت و الراعي گروپ آف کمپنیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر شہباز چوہدری کے اعزاز میں ایک شاندار پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے کے  میزبان حاجی إحسان دانش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں واحد ملک ہے جو تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پر امن اور بلد الامین ہے.. انہوں نے سعودی عرب میں اسلام کی بالا دستی؛؛ ملکی سلامتی؛؛ استحکام اور خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا دعوتِ عشائیہ میں ندیم رامے ، انجینئر شہباز چوہدری ؛ اشرف ننکانوی ؛ میاں طارق جنید ؛ راجہ شہزاد ؛ انجینئر نصیر عباسی ؛؛راجہ نوید اور احسن اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.