vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈیا:گیانواپی مسجد کیس6ماہ میں نمٹایا جائے۔الہ آباد ہائی کورٹ

0

گیانواپی مسجد تنازعہ کیس میں مسلم فریق کی تمام پانچ درخواستوں کو مسترد کردیا۔ 1991 کے مقدمے کے ٹرائل کی بھی منظوری دی۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کو 6 ماہ کے اندر کیس کی سماعت مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔الہ آباد ہائی کورٹ وارانسی کے گیانواپی مسجد تنازعہ کیس میں مسلم فریق کی تمام پانچ درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔  ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کو 6 ماہ کے اندر کیس کی سماعت مکمل کرنے کا  حکم دیا ہے۔ جن پانچ درخواستوں پر جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا ان میں سے تین درخواستیں وارانسی کی عدالت میں 1991 میں دائر کیس کی برقراری سے متعلق تھیں جبکہ باقی دو درخواستیں اے ایس آئی کے سروے آرڈر کی مخالفت میں دائر کی گئی تھی۔ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سروے کیس میں مسلم فریق کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔ فیصلے کے بعدصرف ASI کی طرف سے کرایا گیا سروے ہی درست ہوگا۔ اگر وہ کچھ اور سروے کرنا چاہتے ہیں تو ہندو فریق عدالت میں درخواست دائر کر سکتا ہے۔  لارڈ آدی وشویشور ویراجمان کے دوستوں کی جانب سے وارانسی کی عدالت میں 1991 میں دائر کیس میں متنازعہ جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے اور وہاں عبادت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.