vosa.tv
Voice of South Asia!

 ڈھاکا مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے4 افراد زندہ جل گئے

0

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپوزیشن کارکنوں نے جان بوجھ کر ٹرین میں توڑ پھوڑ کی۔اس واقعے کو آئندہ عام انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔ڈھاکا ریلوے پولیس کے سربراہ انور حسین کے مطابق شبہ ہے کہ مسافر ٹرین میں آگ تخریب کاری ہو اور اس میں وہی عناصر ملوث ہوں جنہوں نے ہڑتال کی اور ٹرانسپورٹ بلاک کی۔پولیس کے مطابق ایک ہفتے میں ٹرین پر مشتبہ حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے 13 دسمبر کو دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال میں ایک شخص کے قتل کے بعد حکام نے حزب اختلاف کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے کم از کم سات ارکان کو ٹرین کی پٹری سے اترتے ہوئے تخریب کاری کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔بی این پی کے ساتھ ساتھ ملک کی سب سے بڑی جماعت،جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کررہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.