vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت:لوک سبھا توہین کے الزام میں49 اپوزیشن ارکان معطل

0

 لوک سبھا میں تختیاں دکھانے اور ایوان کی توہین کرنے پر  فاروق عبداللہ، ششی تھرور، منیش تیواری اور سپریا سولے سمیت 49 مزید اپوزیشن اراکین کو پارلیمنٹ کے موجودہ سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔پارلیمان کی سیکورٹی کو دو نوجوانوں کے ذریعہ خطرے میں ڈاالنے کا معاملہ اپوزیشن کے ارکان کیلئے معطلی کا سبب ہی نہیں بن رہاہے،بلکہ اس پورے معاملہ میں حکمراں جماعت اور خود وزیر اعظم کے ذریعہ حزب اختلاف کو ہی نشانہ بنایاجا رہاہے، جو سیکورٹی میں نقب زنی کے ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سرکار کو گھیرنے میں لگے ہیں۔ اس ایشو پر محاذ آرائی  جاری رہی اور اس دوران مزید 49 ارکان پارلیمنٹ کو لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں فاروق عبداللہ، ششی تھرور، منیش تیواری شامل ہیں۔پیر ے روز بھی ریکارڈ 78 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا۔ گزشتہ دو دنوں میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے کل 127 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔اس ایشو پراپوزیشن مودی حکومت پر آمریت کا الزام لگا رہی ہے۔ یہ معطلی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کچھ اہم بل ایوان میں پیش ہونے والے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.