معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی اقوام متحدہ کی اقتصادی سماجی کونسل کی صدر سے ملاقات
سعودی عرب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی ریاض میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدر حترمہ پاؤلا نارویز کے ساتھ ایک اہم ملاقات جس میں بین الاقوامی نقل مکانی میں صنفی مساوات اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں بحث کا مرکز ہجرت کی حرکیات، مساوی مواقع کے لیے ضروری سماجی ذمہ داری اور صنفی عدم مساوات کے خاتمے کے اہم موضوعات زیر بحث آئے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے پر پاکستان میں کی جانے والی کوششوں کے بارے مین آگاہ کیاسفیر پاؤلا نارویز نے ان اہم ایجنڈوں کو آگے بڑھانے میں جواد سہراب ملک کی سرشار کاوشوں کو سراہا۔ملاقات میں ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا جو مساوات اور سماجی ذمہ داری کے اصولوں کو برقرار رکھے، خاص طور پر بین الاقوامی نقل مکانی کے تناظر میں یہ مشترکہ کوشش پاکستانی حکومت کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بیرون ملک روزگار کے مواقع سب کے لیے قابل رسائی ہیں، قطع نظر جنس کے اوورسیز پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کی وزارت جامع پالیسیوں کو فروغ دینے اور بیرون ملک پاکستانی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے