مدینہ منورہ میں مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں واقعہ مسجد الغمامہ اور مسجد ابوبکرؓ اسلام کے ابتدائی دور کی دو ایسی مساجد ہیں جو اپنے اندر چودہ سو سال کی تاریخ کو سموئے ہوئے ہیں جن کی تزہین و آرائش کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ سے پانچ میٹر پر واقع مسجد الغمامہ اور مسجد ابوبکر صدیقؓ دو ایسی مساجد ہیں جن کو حال ہی میں تزہین و آرائش کے بعد زائرین کی زیارت کے لئے کھولا گیا ہے مسجد الغمامہ میں رسولؐ اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں بارش کی دعا فرمائی وہیں حبشہ کے بادشاہ وحشی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی اسی طرح مسجد ابوبکر صدیقؓ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کی نماز پڑھائی جسکی وجہ سے دونوں مساجد دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہیں جن کو تزہین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا ہے جہاں زائرین نوافل ادا کرتے ہیں مسجد الغمامہ کو کالے پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے جبکہ مسجد ابوبکر صدیقؓ میں نئی اور قدیم اینٹوں کی تعمیر نظر آتی ہے