سعودی عرب کے ساحلی شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں ایلیٹ کلب سعودی عرب کی بانی جویریہ اسد کی پہلی کتاب ” you need you ” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی سعودی اور دیگر کمیونٹی سے مخصوص افراد نے شرکت کی۔کتاب کی تقریب رونمائی سے مہمان اعزازی میاں اجمل جمیل نے یو نیڈ یو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جویریہ اسد نے ہمارے معاشرے کی ان خواتین کو روشنی دکھانے کی کوشش کی جو کسی نا کسی وجہ سے اپنے خوابوں کو پورا نہ کرسکیں یہ کتاب اپنے قارئین کو ایک مثّبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں ایک سنگ میل ثّابت ہو گی کتاب کی مصنفہ جویریہ اسد کا کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرے میں کتب بینی کا رواج کم ہوچکا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل میں کتب بینی کو فروغ دیا جاۓ تاکہ ان کی شخصی اور فکری تربیت سازی کی جاسکے تقریب سے ؛ عبدالقادر اکبانی ؛ شفق عمران ؛ زینب منہاس ؛ مدیحہ مزمل ؛ احسن ملک ؛ مزمل شاہ ؛ محمد جواد ؛ سعدیہ تجمل؛ عائشہ طارق؛ اور دیگر کا کہنا تھا کہ آج کل کے ڈیجیٹل زمانے میں کتب بینی کی عادت ناپید ہو چکی ہے اور یہ کتاب مطالعے کے رحجان کو تقویت بخشے گی۔