سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے زیراہتمام جہلم کی معروف شخصیت بابائے ثقافت چوہدری تنویر آسی کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری تنویر آسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 50 سال پہلے میں نے اپنی ثقافت اور سپورٹس کا آغاز اسی شہر دمام سے کیا تھا دیار غیر میں بیٹھ کر پوٹھوہاری ثقافت کو فروغ دینا آنے والی نوجوان نسل کے لیے پیام سحر ہے تقریب کے میزبان مرزا ریاض بیگ جہلمی کا کہنا تھا کہ بابائے ثقافت چوہدری تنویر آسی کی 50 سال تک پوٹھوہاری ثقافت کو جس لگن اور محبت سے فروغ دیا ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا آنے والی نسلوں کو پوٹھوہاری ثقافت سے روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہے تقریب سے ، منشأ طاہر ، حفیظ اللہ جلال ، غلام مصطفی؛ راجہ طالب کیانی ؛ راجہ عامر کیانی ؛ چوہدری زبیر ؛ سید مزمل شاہ ، محمد افتخار احمد ؛ عمران یونس ، اور نعیم نیازی نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا تقریب کے آخر میں چوہدری تنویر آسی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی